Thursday, May 2, 2024

کراچی ، انٹربس سروس کے کرایوں میں کئی گنا غیر اعلانیہ اضافہ

کراچی ، انٹربس سروس کے کرایوں میں کئی گنا غیر اعلانیہ اضافہ
May 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) ملک میں بڑھتی مہنگائی سے ٹرانسپورٹرز بھی فائدہ اُٹھانے لگے۔ انٹربس سروس کے کرایوں میں کئی گنا غیر اعلانیہ اضافہ کر دیا۔ ملک میں مہنگائی کی بہتی گنگا میں کراچی میں ٹرانسپورٹرز بھی ہاتھ دھونے لگے اور انٹرسٹی بس سروس کے کرایوں کئی کئی گنا غیر اعلانیہ اضافہ کر دیا۔ انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں اچانک اضافے سے مساٖفر بھی پریشان ہیں اور انہوں نے ٹرانسپورٹرز کی من مانیوں کو ظلم قرار دے کر سندھ سرکار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ٹرانسپورٹرز کا موقف ہے پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے سبب بسوں کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کراچی سے حیدرآباد تک کا کرایہ 200 سے بڑھا کر 250 روپے ، لاڑکانہ کا کرایہ 8سو سے بڑھا ایک ہزار کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی سے شکار پور جانے والے مسافر اب چھ سو کے بجائے 8 سو اور خیر پور جانے والے 500 کے بجائے 700 روپے کرایہ ادا کریں گے۔