Sunday, September 8, 2024

کراچی : انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ہسپتال کیلئے آکسیجن پلانٹ لگانے کی منظوری

کراچی : انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ہسپتال کیلئے آکسیجن پلانٹ لگانے کی منظوری
August 10, 2015
کراچی (92نیوز)ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہرکے انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزاسپتال میں مرکزی آکسیجن پلانٹ    لگانے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی، آکسیجن پلانٹ پر لاگت کا تخمینہ 11 کروڑروپے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت کے آئی ایچ ڈی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ  ہارٹ ڈیزیز اسپتال کے مرکزی آکسیجن پلانٹ سے کے ایم سی کے 170 طبی یونٹس کو سہولت حاصل ہوگی، جس سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو کروڑوں روپے    سالانہ کی بچت ہوگی۔ آکسیجن پلانٹ پر لاگت کا تخمینہ 11 کروڑروپے ہے، منصوبے  کے حوالے سے مالی اور تکنیکی طور پر رپورٹ پیش کی جائے۔