Tuesday, April 16, 2024

کراچی : انسداد پولیومہم کل سے شروع ہوگی

کراچی : انسداد پولیومہم کل سے شروع ہوگی
November 27, 2016

 کراچی(92نیوز)انسداد پولیو مہم کراچی میں پیر سے شروع ہوگی ۔ مہم کے دوران پندرہ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے  ۔ شہر کی 99 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی ۔ چار روز جاری رہنے والی مہم کے دوران پندرہ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے  ۔ شہر کی 99 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم جاری رہے گی ۔