Tuesday, April 23, 2024

کراچی: انسداد پولیو مہم پر بھاری اخراجات دھرے کے دھرے رہ گئے، ایک ہی روز میں دو مزید بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی: انسداد پولیو مہم پر بھاری اخراجات دھرے کے دھرے رہ گئے، ایک ہی روز میں دو مزید بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
December 3, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں ایک ہی روز میں دو مزید بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد کراچی میں رواں برس پولیو کے شکار بچوں کی تعداد چھے اور سندھ بھر میں گیارہ ہو گئی۔ انتہائی سیکورٹی، انسداد پولیو مہم پر آنے والے بھاری اخراجات اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے باوجود سب کچھ دھرے کا دھرا رہ گیا اور کراچی میں ایک ہی دن میں پولیو کے دو نئے کیسسز سامنے آگئے۔ بلدیہ ٹاون کی یوسی ایک اور چار میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد کراچی میں رواں سال پولیو کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد چھے ہو گئی ہے جبکہ سندھ بھر میں یہ تعداد گیارہ تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب گذشتہ ہفتے بھی کراچی میں پولیو کے خاتمے کی مہم جاری تھی جس میں لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔