Sunday, September 8, 2024

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت سے خطرناک دہشت گرد فرار ہو گیا

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت سے خطرناک دہشت گرد فرار ہو گیا
August 24, 2015
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت سے خطرناک دہشت گرد تنویر فرار ہو گیا۔ عدالت کے حکم پر ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہل کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم تنویر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا مگر وہ احاطے سے ہتھکڑی کھول کر فرار ہوگیا۔ انسداد دہشت گردی کے جج واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دو پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ پریڈی پولیس نے اے ایس آئی ریاض اور سپاہی زاہد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپہ مار کار وائی شروع کردی ہے۔ ملزم تنویر کو دھماکا خیز مواد اور غیرقانونی اسلحے رکھنے کے الزام میں سعید آباد سے ایس آئی یو نے گرفتار کیا تھا۔