Saturday, April 27, 2024

کراچی ، انسداد تجاوزات عملے نے شادی ہال سمیت غیرقانونی تعمیرات گرا دیں

کراچی ، انسداد تجاوزات عملے نے شادی ہال سمیت غیرقانونی تعمیرات گرا دیں
November 26, 2018
کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں تجاوزات کے خاتمے کا مشن لیئے ناظم آباد نمبر چار مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات عملے نے شادی ہال سمیت غیر قانونی تعمیرات گرا دیں۔ چند دن پہلے صدر سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ سڑکیں چوڑیں اور علاقہ خوبصورت لگنے لگا لیکن اب ایک بار پھر سڑکوں پر ٹھیلے لگ گئے ہیں۔ ایمپریس مارکیٹ کے سامنے زیر تعمیر فوڈ اسڑیٹ پر کئی ٹھیلے نظر آرہے ہیں۔ پارکنگ پلازہ کے اطراف میں بڑی تعداد سڑک پر ٹھیلے لگ گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس چوکی کے اطراف بھی ٹھیلے لگنے سے ٹریفک کی روانہ متاثر ہورہی ہے۔ شہری کہتے ہیں فٹ پاتھ اور سڑکیں صاف ہونے تک مشن خوبصورت صدر مکمل نہیں ہو سکتا۔ شہریوں نے کہا کہ حکومت ٹھیلے اور پتھارے والوں کو متبادل جگہ فراہم کر دے تاکہ یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے۔