Sunday, May 19, 2024

کراچی ، انسداد تجاوزات آپریشن میں غریب آباد میں ریلوے ٹریک کے اطراف سے تجاوزات کا صفایا

کراچی ، انسداد تجاوزات آپریشن میں غریب آباد میں ریلوے ٹریک کے اطراف سے تجاوزات کا صفایا
May 24, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے انسداد تجاوزات آپریشن میں غریب آباد میں ریلوے ٹریک کے اطراف سے تجاوزات کا صفایا ہونے لگا حکام کے مطابق آج 50 سے 80 مکانات مسمار کرنے کا ہدف ہے ۔ مزاحمت کے پیش نظر دوسو سے زائد پولیس اہلکار بھی موقع پر موجود ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا سفر جاری ہے۔ انسداد تجاوزات آپریشن کے نویں روز غریب آباد میں پچاس سے زائد مکانات مسمار کئے گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحال کوئی بڑی مزاحمت نہیں ہوئی۔ دوسری جانب شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت غیر قانونی تعمیرات گرانا شروع کردی ہیں، کہتے ہیں مزید وقت مل جاتا تو نقصان کم سے کم ہوتا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ سرکلر ریلوے بحالی ایک اچھا اقدام ہے مگر چھتوں سے محروم افراد کو متبادل جگہ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔