Monday, May 6, 2024

کراچی : اندھیر نگری چوپٹ راج ،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم سرکاری ہسپتال کے ساتھ ساتھ نرسنگ  ہاسٹل اور سولہ فلیٹس پر بھی قابض  

کراچی : اندھیر نگری چوپٹ راج ،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم سرکاری ہسپتال کے ساتھ ساتھ نرسنگ  ہاسٹل اور سولہ فلیٹس پر بھی قابض  
June 11, 2015
کراچی(92نیوز)سرکاری ہسپتال پر مزدوروں کی فلاح وبہبود اور علاج کے نام پر قبضہ کرکے سالانہ کروڑوں روپے بٹورنے  میں کون مصروف ہے اور اس کے پیچھے کون سی ہستی ہے یہ منظر عام پر آچکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جون دوہزار پانچ کیماڑی میں واقع کراچی ڈاک لیبر بورڈ اسپتال کی ایک سو دس بستروں پر مشتمل  عالیشان عمارت ایک سال کے کنٹریکٹ پر سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی رفیق ڈاکٹر عاصم حسین کی ضیاٗء الدین فاونڈیشن  کے حوالے کیا گیا۔ لیکن وہ کہتے ہیں  کےاندھیر نگری چوپٹ راج ڈاکٹر عاصم حسین نے پیپلزپارٹی  کے دور حکومت میں حکم کا ایسا ،اکا، چلایا  کہ  ہسپتال سے ملحقہ نرسنگ ہاسٹل اور سولہ فلیٹس پر بھی قابض ہوگئے۔ ڈاکٹر عاصم کی چال بازیاں یہاں ختم نہیں ہوئیں  بلکہ وزرات پورٹ اینڈ شپنگ کے ماتحت آنے والے ادارے ڈاک لیبر بورڈ کے اس ہسپتال پر نہ صرف مکمل قابض ہوگئے بلکہ اسی ہسپتال میں ڈاکٹر ضیاء الدین میڈیکل یونیورسٹی اور ڈاکٹر ضیاء الدین سکول آف فزیو تھراپی اور نرسنگ سکول بھی قائم کرلیا۔ ہسپتال میں سالانہ  کراچی ڈاک لیبر بورڈ کےسالانہ چوبیس ہزار مریضوں کا علاج کرکے پیسے وصول کئے جاتے ہیں بلکہ ہسپتال میں پرائیویٹ مریضوں کا علاج بھی کیا جاتا ہے اور سرکاری کی جگہ پر پرائیویٹ میڈیکل یونیورسٹی کے ذریعے بھی سالانہ کروڑوں روپے بٹورے جارہے ہیں۔ اس طرح دس سال سے ڈاکٹر عاصم کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سرکڑاھی میں ہے جگہ سرکار کی اور نوٹ عاصم حسین کے۔ پوچھنے والا کوئی نہیں ،ہوا  نہ اندھیر نگری چوپٹ راج ۔