Friday, April 26, 2024

کراچی ، اندھی گولی سے بچی کی ہلاکت،پولیس نے اسکول کا گارڈ حراست میں لے لیا

کراچی ، اندھی گولی سے بچی کی ہلاکت،پولیس نے اسکول کا گارڈ حراست میں لے لیا
September 30, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن میں اندھی گولی کا شکار بچی اقصیٰ کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ پولیس کے اسکول کے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے ۔ معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ کے اسلحے کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب قصبہ کالونی سے ایک اور بچہ لا پتہ ہو گیا، 7سالہ ایان کے لواحقین نے اسٹار چورنگی پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا۔