Sunday, May 19, 2024

کراچی ، انجرڈ پرسنز کمپلسری میڈیکل ٹریٹمنٹ بل سندھ اسمبلی میں پیش

کراچی ، انجرڈ پرسنز کمپلسری میڈیکل ٹریٹمنٹ بل سندھ اسمبلی میں پیش
January 24, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں انجرڈ پرسنز کمپلسری میڈیکل ٹریٹمنٹ بل سندھ اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔  مشیراطلاعات سندھ نے کہا وزیر اعلی نے جو وعدہ کیا تھا پورا کر دیا۔ یہ بھی کہا کہ بل جلد ہی اسمبلی سے  منظور کروالیں گے۔ ایمرجنسی کی صورت میں انسانی جان بچائی جاسکے گی۔ امل کے والد نے کہا کہ ان کی محنت رنگ لے آئی ،امید ہے بل منظور ہونے کے بعد کوئی قیتمی جان ضائع نہیں ہو گی۔ مقتولہ امل کی والدہ نے بیٹی کو یاد کیا اور کہا کہ حکومت غلطی درست کررہی ہے تو انہیں  خوشی ہے۔ بل سندھ اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد زخمی کا فوری علاج کیا جا سکے گا۔ تیرا اگست 2018 کو امل ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہو گئی تھی اور بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے انتقال کرگئی تھی۔