Friday, April 26, 2024

کراچی : انتخابی مہم کے اختتام پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم 6افراد زخمی

کراچی : انتخابی مہم کے اختتام پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم 6افراد زخمی
December 4, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں انتخابی مہم کے اختتام کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں میں تصادم ہوا محمودآباد اور گل پلازہ کے قریب جھگڑے کے دوران 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بڑے معرکے کے لیے انتخابی مہم ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل  سیاسی جماعتیں اور گروپوں میں تصادم ہوئے ریلیوں  اور جلسوں کا خاتمہ ہوا تو اسی دوران محمود آباد میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان لڑ پڑے۔ ہاتھا پائی ہوئی اور ڈنڈے لاٹھیاں چلیں  ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کو بھی نقصان پہنچا تاہم پولیس کی نفری پہنچی اور صورتحال کو قابو کرلیا،ادھر گل پلازہ کے قریب بھی  پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بیٹھک پر بھی مخالفین نےحملہ کیا،ماردھاڑ کے نتیجے میں واقعہ میں پیپلز پارٹی کے 4 کارکن زخمی ہوئے۔ ایک جانب کارکنوں کے کپڑے اور سر پھٹ گئے مگر پولیس کا کہنا تھا کہ صرف تلخ کلامی ہوئی تھی دوسری جانب  سرجانی ٹاؤن میں یوسی انتالیس سے کونسلر کے آزاد امیدوارپراسرار طور پر جل گیا زخمی عبدالرشید کا کہناہے کہ نامعلوم افراد نے گھر کے باہر جلانے کی کوشش کی گئی پولیس کے مطابق عبدالرشید کی حالت خطرے سے باہر ہے۔