Thursday, March 28, 2024

کراچی ، انتخابی سامان کی ترسیل، بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

کراچی ، انتخابی سامان کی ترسیل، بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل
July 14, 2018
کراچی (92 نیوز) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عام انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں۔ انتخابی سامان کی ترسیل اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہو گئی۔ سیکورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دیدی گئی۔ شہرقائد کراچی میں انتخابی دنگل کے لیے میدان سج گیا۔ قومی اسمبلی کی اکیس نشستوں پر تین سو چھیالیس امیدوار ہیں۔ الیکشن کمیشن کے بھی غیر معمولی انتظامات مکمل ہیں۔ حساس ترین ضلع جنوبی میں سیکورٹی پلان  بھی فائنل ہو گیا۔ آبادی، ووٹرز اور حلقوں کے اعتبار سے سب سے بڑے ضلع غربی میں انتخابی عملے کی ٹریننگ کے پچاس سے زائد سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ پریذائیڈنگ افسران کی تربیت کا آخری سیشن بھی مکمل ہونے کو ہے۔ پہلی مرتبہ ملٹی میڈیا ٹریننگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ کراچی میں قومی وصوبائی اسمبلی کی پینسٹھ نشستوں کے لیے اکیاسی لاکھ سے زائد ووٹرزحق رائے دہی استعمال کرینگے۔ کراچی کے تین ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز حساس اور اضافی نفری تعنیات کی جائے گی ۔