Thursday, April 25, 2024

کراچی : اناڑی قصائیوں سے پریشان خواتین نے خود چھریاں اور ٹوکے سنبھال لئے

کراچی : اناڑی قصائیوں سے پریشان خواتین نے خود چھریاں اور ٹوکے سنبھال لئے
September 11, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں خواتین اناڑی قصائیوں سے اس قدر  پریشان ہیں کہ خود ہی چھری ٹوکے سنبھال لیے ہیں  ان کا کہنا ہے کہ خواتین  جب ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں تو یہاں کیوں پیچھے رہیں ۔ تفصیلات کےمطابق مسز ثروت یحییٰ  ہیں تو انٹیریئر ڈیزائنر مگر عید قرباں پر انہوں نے چھری سنبھال لی ہے ۔ وہ موسمی قصائیوں کے سخت خائف ہیں  ان کا کہنا ہے کہ خواتین گوشت کا بیڑا غرق ہونے سے بچانے کے لیے خود ہی چھری چاقو اٹھالیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین  قربانی کے معاملات  میں مردوں کا ہاتھ بٹائیں تو ان کی پریشانی آدھی ہوجائے اب تو ضرورت کی ہر چیز گھروں میں دستیاب ہے ۔ مسز ثروت یحییٰ نے تو مردوں کو بھی پیغام دیا ہے کہ  وہ اناڑی قصائیوں کے نخرے اٹھانے کے بجائے  خود ہی قربانی کرنا سیکھیں ۔