Friday, March 29, 2024

کراچی ،امام احمدرضابریلوی کے سوسالہ عرس کی تقریبات2نومبر سےہونگی

کراچی ،امام احمدرضابریلوی کے سوسالہ عرس کی تقریبات2نومبر سےہونگی
October 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز) امام  اہل سنت مجدد دین و ملت مولانا احمد رضا خان بریلوی رحمتہ اللہ علیہ کے سو سالہ عرس  کی تقریبات2 نومبر سے کراچی  میں شروع ہوں گی۔ دارالعلوم امجدیہ عالمگیر روڈ میں مولانا احمد رضا خان بریلوی کی علمی ، فقہی ، ملی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالنے کے لئے عالمی کانفرنس بھی منعقد ہو گی، 2 نومبر سے 4 نومبر تک جاری رہنے والی کانفرنس میں  پاکستان،  مصر، شام، ترکی ، لبنان اور دیگر ملکوں کے  مذہبی اسکالر شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کی معروف درگاہوں کے سجادہ نشین، اکابر، علما  اکرام اور  مختلف شبعوں  سے تعلق رکھنے والے ارباب علم و ادب بھی شرکت کریں گے۔