Thursday, April 25, 2024

کراچی ، الیکشن قریب آتے ہی لاڑکانہ میں سڑکوں کی تعمیر شروع

کراچی ، الیکشن قریب آتے ہی لاڑکانہ میں سڑکوں کی تعمیر شروع
July 7, 2018
کراچی (92 نیوز) جیالوں کے سیاسی قبلہ لاڑکانہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں۔  الیکشن قریب آتے ہی سڑکوں کی تعمیر شروع ہو گئی ۔ دس سال تک پیپلزپارٹی کی حکومت رہی لاڑکانہ شہر مسائل کی دلدل سے نہ نکل سکا۔ ماضی میں لاڑکانہ نثار کھوڑو کا حلقہ انتخاب رہا ہے اور اب این اے 200 کیی آبائی نشست پر  بلاول بھٹوامیدوار ہیں۔ لاڑکانہ کا اسٹیشن روڈ ہو یا کوئی اور مرکزی شاہراہ یا ذیلی سڑک کچرے کے ڈھیر انتظامی وعوامی عہدوں پر رہنے والوں کی کارکردگی بتا رہے ہیں۔ جیالوں کے سیاسی قبلہ لاڑکانہ کے کئی محلے سیوریج مسائل سے دوچار ہیں تو کچھ میں کچرے کے ڈھیر ہیں  جبکہ مضر صحت پانی کی فراہمی بھی یہاں کا اہم مسئلہ ہے۔