Sunday, September 8, 2024

کراچی: الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش، پانچ ستمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم

کراچی: الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش، پانچ ستمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم
August 21, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ پانچ ستمبرتک الطاف حسین کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ قائد متحدہ الطاف حسین کی گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی اور رپورٹ میں کہا کہ الطاف حسین بیرون ملک مقیم ہیں۔ گرفتاری ممکن نہیں۔ پولیس نے استدعا کی کہ اگر عدالت الطاف حسین کی گرفتاری کےلیے مزید وقت دے دے تو ہم مزید اقدامات اٹھائیں گے اور عدلیہ کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کریں گے جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے الطاف حسین کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں اور ایم کیو ایم کے قائد کو پانچ ستمبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اے ٹی سی نے رینجرز اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جس کی ایف آئی آر رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں رینجرز افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں درج کی گئیں تھیں۔