Sunday, September 8, 2024

کراچی: الطاف حسین کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت کا گرفتار کر کے بیس اگست کو پیش کرنیکا حکم

کراچی: الطاف حسین کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت کا گرفتار کر کے بیس اگست کو پیش کرنیکا حکم
August 6, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رینجرز کےافسروں کو دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو گرفتار کر کے بیس اگست تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وارنٹ رینجرز افسروں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں جاری کیے گئے ہیں۔ پولیس نے الطاف حسین کو رینجرز افسران کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مفرور قرار دیا تھا۔ الطاف حسین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ جن افسران نے میرے گھر پر چھاپہ مارا وہ رینجرز کے افسر ہیں اور وہ تھے ہو جائیں گے۔