Saturday, May 11, 2024

کراچی: الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کا یوم سوگ، کاروباری مراکز بند، جامعہ کراچی میں آج ہونیوالے امتحانات ملتوی

کراچی: الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کا یوم سوگ، کاروباری مراکز بند، جامعہ کراچی میں آج ہونیوالے امتحانات ملتوی
June 4, 2015
کراچی (92نیوز) وسیم دہلوی کی ہلاکت، الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم آج یوم سوگ اور یوم احتجاج منا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوم سوگ کے موقع پر کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں یوم سوگ کے باعث کاروباری مراکز، پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشن بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے۔ ہڑتال کی اپیل پرکراچی میں عزیز آباد ،گلبرگ ، لیاقت آباد ،لانڈھی، کورنگی ،شاہ فیصل اور ملیر سمیت بیشتر علاقوں میں دکانیں، پٹرول پمپس اور اسکول، کالجز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے باعث دفاتر جانے والے افراد کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کارکن کی ہلاکت پر بدھ کو دوروزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ جامعہ کراچی اور سرسید یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں ہونے والی امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔