Sunday, September 8, 2024

کراچی : افغان جاسوس عدالت پیش‘ چاروں کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

کراچی : افغان جاسوس عدالت پیش‘ چاروں کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ
January 16, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر چار افغان اہلکاروں کو چودہ روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ عدالت نے پولیس سے افغان انٹیلی جنس کے اہلکاروں کے خلاف چالان طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رضویہ کے علاقے سے گرفتار چار افغان انٹیلی جنس اہلکاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل غفار ارائیں کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے چاروں ملزموں کے خلاف عدالت سے تفتیش کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم غیرقانونی طور پر کراچی میں رہائش پذیر تھے جن کے قبضے سے حساس نوعیت کی دستاویزات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم امان اللہ ، عزیز ، حکمت اللہ اور عبدالعزیز کو چودہ روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے چاروں افغا ن اہلکاروں کے خلاف پولیس سے چالان طلب کرلیا۔ چاروں افغان انٹیلی جنس اہلکاروں کے خلاف فارن ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اہلکاروں کو جمعہ کے روز رضویہ کے علاقے سے حساس ادارے نے گرفتار کیا تھا۔