Sunday, September 8, 2024

کراچی : اغوا کیس میں ملوث سی ٹی ڈی کے انچارج سمیت پانچ اہلکار معطل

کراچی : اغوا کیس میں ملوث سی ٹی ڈی کے انچارج سمیت پانچ اہلکار معطل
January 12, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں شہری کواغواکرنےپراعلیٰ افسروں نےمحکمہ  انسداددہشت گردی کےانچارج مظہرمشوانی سمیت5 اہلکاروں کومعطل کردیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں انسداددہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کاایک اورپول کھل گیا کالعدم تنظیموں کےخلاف گرفت رکھنےوالےکاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کےافسرمظہر مشوانی کومعطل کردیاگیا۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشوانی کےساتھ ساتھ ان کی ٹیم کےچاردیگراہلکاروں کوبھی معطل کردیاگیا۔ ذرائع کےمطابق مظہرمشوانی نےعدالت کےباہرسےتاجرکوحراست میں لیاتھا،جس کےبعداعلیٰ حکام کی جانب سےان کی معطلی عمل میں آئی،واقعہ کےخلاف انکوائری کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔