Wednesday, April 24, 2024

کراچی : اغوا کی وارداتوں میں ملوث ایس ایچ او گرفتار

کراچی : اغوا کی وارداتوں میں ملوث ایس ایچ او گرفتار
August 28, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی پولیس کا سیاہ باب کھل گیا یک کےبعد دوسرا تھانیدار بھی اغواکار نکلا،اے وی سی سی نے اغوا برائے تاوان میں ملوث ایس ایچ او ٹیپو سلطان سلیم راجپوت کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نےاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ایس ایچ او ٹیپو سلطان سلیم راجپوت کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی طارق دھاریجو کے مطابق ایس ایچ او سلیم راجپوت نے بلدیہ سعیدآباد سےدو تاجروں کو اغوا کیا اور ان سےبیس لاکھ روپے تاوان طلب کیا، ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کی تو ایس ایچ او ٹیپو سلطان کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے،جس پرایس ایچ او کے تھانے پر چھاپہ مارکر گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ کےمطابق ایس ایچ او سلیم راجپوت کودو روز قبل تعینات کیا گیا تھا،ملزم کے خلاف ایسٹ زون میں علحیدہ مقدمہ درج کیا جارہا ہےجبکہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔