Saturday, May 18, 2024

کراچی اسکول آف آرٹس نے اب تک ہزاروں مصور تیار کئے

کراچی اسکول آف آرٹس نے اب تک ہزاروں مصور تیار کئے
February 13, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی اسکول آف آرٹس نے اب تک ہزاروں مصور تیار کئے ہیں۔ آج ہم آپ کو ملوارہے ہیں ان شخصیات سے، جنہوں نے 1985 میں درسگاہ سے فارغ التحصیل ہوکر دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کیا۔ سنہرے دن، سنہری یادیں اور کامیاب سفر کی داستان لیئے یہ ہے کراچی کا اسکول آف آرٹس جہاں انیس سو پچاسی میں فارغ التحصیل مصور ایک بار، ایک ساتھ  اکٹھے ہو گئے۔ وہ بھی اس موقع پر جب انہی کے فن پاروں کی نمائش کا میلہ سجایا گیا۔ فن پاروں کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ مصور نے احساسات کو رنگ کے ذریعے کینوس پر منتقل کیا ہے۔ انور صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر آرٹ کو اجاگر کرنا ہو گا۔ ڈرامہ آرٹسٹ نوشابہ جاوید بھی اس بیج کا حصہ رہی ہیں۔ یہ وہ آرٹسٹ ہیں، جنہوں نے اپنے منفرد کام کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔