Monday, May 6, 2024

کراچی ، اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ لائسنس فروخت کرنے پر اہم گرفتاریاں عمل میں آئیں

کراچی ، اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ لائسنس فروخت کرنے پر اہم گرفتاریاں عمل میں آئیں
January 4, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں دہشت گردوں اور اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ لائسنس فروخت کرنے کے معاملے میں اہم گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ کراچی میں سرکاری افسروں اور پولیس اہلکاروں کا گروپ بے نقاب ہو گیا۔ پولیس اہلکاراورسرکاری افسر دہشت گردوں اوراسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ فراہم کرتے تھے۔ 92 نیوز نے ڈی سی آفس میں تعینات سرکاری افسر اور پولیس اہلکار کی تصاویر بھی حاصل کر لیں۔ ڈی سی آفس ضلع کورنگی اورایسٹ  کے دفاتر سے بھی لائسنس بننے کا انکشاف ہواہے۔ وزیرستان اور بلوچستان کے شہریوں کے بھی اسلحہ لائسنس بنائے گئے۔ سابق ایڈیشنل سیکریٹری ریونیو کے بیٹے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی سی آفس میں تعینات اہلکار محمدعثمان کو معطل کردیا گیا جبکہ محکمے نے برطرفی کی سفارش کی ہے۔  اہلکار عثمان جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے نیٹ ورک کو سپورٹ کر رہا تھا۔