Friday, May 17, 2024

کراچی ، اسٹریٹ کرائمز سے شہریوں کے ساتھ ساتھ ارکان اسمبلی بھی پریشان ہو گئے

کراچی ، اسٹریٹ کرائمز سے شہریوں کے ساتھ ساتھ ارکان اسمبلی بھی پریشان ہو گئے
September 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز) بڑے شہر کے   بڑے مسائل  میں سر فہرست اسٹریٹ کرائم سے شہری تو شہری ارکان اسمبلی بھی پریشان ہوگئے ۔ نامزد اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کےبعد بچے بھی چھینے جارہے ہیں۔ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران نامزد قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کےبعد بچے بھی چھینے جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے وزراء پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں ضعیف اہلکار تعینات ہیں ،  وزرا کے پاس ایک سو پچاس کے قریب پولیس موبائلز موجود ہیں۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری پر پابندی حل نہیں، وزیراعلیٰ سندھ سات روز میں لائحہ عمل کا اعلان کریں۔