Friday, April 19, 2024

کراچی اسٹاک مارکیٹ کیلئے گزشتہ ہفتہ کاروباری لحاظ سے اچھا رہا

کراچی اسٹاک مارکیٹ کیلئے گزشتہ ہفتہ کاروباری لحاظ سے اچھا رہا
November 1, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مثبت اثر غالب رہا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چونتیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد چونتیس ہزار دو سو باسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آغاز میں مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا تاہم کچھ ہی وقت کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس چونتیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ مخصوص سکرپٹس کے اچھے نتائج اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ یومیہ بنیاد پر والیومز میں دو اعشاریہ چودہ فیصد کا اضافہ ہوا اور وہ سولہ کروڑ سترہ لاکھ سے بڑھ کر سولہ کروڑ باون لاکھ روپے پر پہنچ گئے جبکہ مارکیٹ کیپیٹل باون ارب روپے اضافے کے بعد سات ہزار دو سو چوراسی ارب پر آ گیا۔ مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے مالی نتائج نزدیک آنے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی توقعات کے باعث آنے والے ہفتے میں انڈیکس میں مزید بہتری کی گنجائیش نظر آ رہی ہے۔ ساتھ ہی روپے کی قدر میں گراوٹ سے ٹیکسٹائل سیکٹر میں مزید مثبت عنصر پیدا کرسکتا ہے۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 317 پوائنٹس بڑھ کر چونتیس ہزار دو سو باسٹھ پر بند ہوا۔