Thursday, April 25, 2024

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار 113 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار 113 پوائنٹس کا اضافہ
March 20, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار 113 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔

گزشتہ ہفتے 112 ارب روپے مالیت کے 2 ارب 41 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، جس سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 155 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

ادھر انٹر بینک میں ایک ہفتے میں ڈالر ایک روپیہ 17 پیسے سستا ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے 14 پیسے سے کم ہو کر 155 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔