Tuesday, April 23, 2024

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ
December 10, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردی کا خطرہ ، سندھ حکومت ،حساس اداروں اور پولیس کو سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے حکومت سندھ کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے رپورٹ ملی ہے کہ جماعت الحرار نامی تنظیم کے سربراہ نے کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس سلسلے میں افغانستان سے 10 دہشت گرد کراچی کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کا ہد ف کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں حکومت سندھ کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔