Friday, March 29, 2024

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان،100انڈیکس6ماہ کی کم ترین سطح پرآگیا

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان،100انڈیکس6ماہ کی کم ترین سطح پرآگیا
March 27, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی اسٹاک ایکسیچنج 100انڈیکس 6ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا اور اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان مسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی دیکھی گئی ۔ کے ایس ای 100انڈیکس 713پوائنٹس کمی سے 29ہزار 9سو 66پوائنٹس کی 6ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ دو ماہ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 5ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے بعد مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔جس کا اعتراف وفاقی وزیرا خزانہ اسحاق ڈار نے بھی کیا ہے ۔ مقامی فنڈز کے سرمایہ کار مزید نقصانات سے بچنے کے لیے حصص فروخت کررہے ہیں جس سے کے ایس ای 100انڈیکس میں مندی دیکھی جارہی ہے ۔