Friday, April 19, 2024

کراچی : اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، کسٹمز نے قدیم نوادرات قبضے میں لے لئے

کراچی : اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، کسٹمز نے قدیم نوادرات قبضے میں لے لئے
December 22, 2015
کراچی(92نیوز)پاکستان کسٹمزنےاسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اورایک ارب روپے سے زائد مالیت کے قدیم نوادرات قبضے میں لے لئے کارروائی میں تین ملزموں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ انگوٹھیاں مورتیاں  کڑے اور دیگر نوادرات  جنہیں اسمگلرز نے تھائی لینڈ اسمگل کرنا تھا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی ایئر پورٹ پر پریس کانفرنس میں چیف کلیکٹر زاہد کھوکھر نے بتایا کہ کسٹم پری وینٹیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی نوادرات کو اسمگل ہونے سے بچالیا ۔ کسٹم پری وینٹو نے سترہ دسمبر کو تھائی لینڈ جانے والے تین افراد کو اثار قدیمہ کے ساتھ گرفتار کیا تھا جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ ڈائریکڑ آرکیالوجی قاسم علی قاسم نے بتایا کہ ملنے والے نوادرات دو سے پانچ ہزار سال پرانے ہیں اور محکمہ اثار قدیمہ کے مطابق ان نوادرات کا تعلق یونان ، گندھارا اور مہر گھڑ سے ہے۔