Sunday, May 19, 2024

کراچی، اسلام آباد میں پاکستان انٹر نینشل ائرلائن کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری

کراچی، اسلام آباد میں پاکستان انٹر نینشل ائرلائن کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری
November 2, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستان انٹر نینشل ائر لائن اپنے مسافروں کو پریشانی سے بچانے کیلئے کوشاں ہے۔ کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ پروازیں مقررہ وقت پر اڑان بھر رہی ہیں۔ کراچی میں راستوں کی بندش کے باعث مسافروں کو ائر پورٹ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریفک پولیس نے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ائر پورٹ جانے والے مسافر پہلوان گوٹھ کا راستہ استعمال کریں۔ ادھر اسلام آباد اور لاہور ائر پورٹ پر بھی پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق اڑان بھر رہی ہیں۔ سول ایوی ایشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والے مسافر پانچ اور اندرون ملک جانے والے مسافر چار گھنٹے قبل ائر پورٹ پہنچیں تاکہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔