Thursday, March 28, 2024

کراچی ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ

کراچی ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ
October 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کراچی، اسلام آباد اور آزادکشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا۔ اسلام آباد میں کورونا کے کیسز بڑھنے پر انتظامیہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، ،شہر کے تین سیکٹرز کی 10 گلیاں سیل کردی گئیں۔ سیکٹر جی ٹین 4 اور سواں روڈ کی 6 گلیاں، سیکٹر آئی ایٹ 2 اور سیکٹر جی نائن 4 کی دو دو گلیاں سیل کی گئیں۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1315167843525316609?s=20 کورونا کے بڑھتے کیسز پر چیئرمین این سی او سی اسدعمر نے ٹویٹ میں لکھا کہ کورونا کے خلاف کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے، گزشتہ چھ ہفتے اوسط کورونا مثبت کیسز دو فیصد سے کم تھے،، پچھلے ہفتے مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر دو فیصد سے زائد ہوچکی۔ اسدعمر نے مزید لکھا کہ اسلام آباد اورآزاد کشمیر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔