Monday, September 16, 2024

کراچی : اردو بازار میں رینجرز اور  دہشت گردوں میں مقابلہ جاری

کراچی : اردو بازار میں رینجرز اور  دہشت گردوں میں مقابلہ جاری
April 24, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی کے علاقے اردو بازار میں رینجرز اور  دہشت گردوں میں مقابلہ جاری ہے ۔  رینجرز نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ  فائرنگ کا تبادلہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے چھاپہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی پر ماراتاہم دہشت گردوں نے رینجرز کو دیکھتے ہی گرنیڈ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اس حملے میں رینجرز کے4اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ  ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان میں سے  ایک نے خود کو عمارت میں محصور کر رکھا ہے ۔