Sunday, September 8, 2024

کراچی: اربوں روپے مالیت کی اراضی سندھ کے وزیر کے ملازم کے نام منتقل، نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

کراچی: اربوں روپے مالیت کی اراضی سندھ کے وزیر کے ملازم کے نام منتقل، نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
August 6, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں اربوں مالیت کی اراضی سندھ کے وزیر کے ملازم کے نام منتقل ہو گئی۔ نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ڈیفنس فیز سیون سے متصل ساڑھے پانچ سو ایکڑ زمین جعلی کھاتے میں سندھ کی اہم شخصیت کے ملازم کے نام پر منتقل کی گئی۔ اراضی کی مالیت چار ارب روپے ہے مگر سرکاری خزانے میں ایک روپیہ بھی جمع نہیں کرایا گیا۔ دستاویزات کے مطابق قیمتی اراضی انیس سو چھتیس میں زبانی سودے پر ابراہیم نامی شخص کے نام پر منتقل ہوئی جبکہ دوہزار چار میں ایک حکومتی شخصیت نے اسے اپنے ملازم کے نام پر منتقل کرا لیا۔ نیب نے سندھ بورڈ آف ریونیو سے زمین کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔