Thursday, March 28, 2024

کراچی ، اداکار علی سلیم عرف بیگم نوازش سے شراب برآمد

کراچی ، اداکار علی سلیم عرف بیگم نوازش  سے شراب برآمد
September 5, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس نے کلفٹن میں گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مار کر اداکار علی سلیم عرف بیگم نوازش اور ساتھی کو گرفتار  کر لیا ، ملزموں سے  شراب کی بوتلیں برآمد  ہوئیں ، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا۔ کلفٹن پولیس نےگیسٹ ہاؤس پر چھاپہ  مارتے ہوئے اداکارعلی سلیم عرف بیگم نوازش علی کو دوست سمیت گرفتار  کرلیا،  پولیس نے ملزمان کیخلاف شراب برآمدگی کامقدمہ درج کرلیا ۔ تھانے میں علی سلیم اور ایس ایچ او گلے بھی ملے   لیکن پولیس نےمقدمہ درج کرلیا  ۔پولیس نے ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا  جہاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔ صحافیوں نے اداکارہ میرا کی موجودگی سے متعلق سوال داغ دیا    جس پر علی سلیم نے سر ہلاکر  ہاں میں جواب دیا  ۔ مقامی عدالت نے علی سلیم اور عتیق الرحمان کو دس، دس ہزار روپے کے عوخ ضمانت پر رہائی کا حکم سنادیا  ۔ دوسری جانب اداکارہ میرا  کا کہنا ہے کہ علی نوازش بے گناہ ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ کیلئے  وہ بھی اسی بنگلے میں موجود تھیں، شوٹنگ سے قبل چند افراد بنگلے میں داخل ہوئے اور علی نوازش کو گرفتار کرلیا، سیٹ پر کوئی غیر قانونی اور قابل اعتراض چیز موجود نہیں تھی۔