Thursday, May 2, 2024

کراچی : ابوالحسن اصفہانی روڈ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں برآمد

کراچی : ابوالحسن اصفہانی روڈ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں برآمد
July 25, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین کو ایک ہفتے قبل قتل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں نامعلوم افراد گھر کے اندر خون کی ہولی کھیل گئے،درندوں نے تین خواتین سمیت ایک سالہ بچے کو قتل کردیا،ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع فلیٹ سے تعفن اٹھا،تو اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی ، جائے واقعہ سے پولیس کو چند روز پرانی چار لاشیں ملیں جن میں شامل خواتین اور بچہ دو الگ الگ خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق خواتین میں  فلیٹ کی مالکن حسینہ اسکی بیٹی زینب اور اس کے کرایہ دار شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق  حسینہ نے یہ  فلیٹ تین سال قبل خریدا تھا جبکہ کرایہ دار پانچ ماہ سے رہائش پذیر تھے ، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیاجا رہا ہے۔