Tuesday, May 21, 2024

کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد

کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد
September 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ، جس میں  پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز نے بھی حصہ لیا۔ کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال میں مسافروں کی حفاظت کیلئے فرضی مشق کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مشق میں جہاز کی فرضی لینڈنگ، ایمبولینس، فائر بریگیڈ سب کچھ سوا منٹ میں دستیاب، مسافروں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا گیا۔ ڈائریکٹر اے ایس ایف کراچی ائیر پورٹ عباس میمن کہتے ہیں سیفٹی اولین ترجیج ہے، حفاظتی اقدامات کی ریہرسل ہر دو سال بعد کی جاتی ہے۔ مشقوں میں سی اے اے، ویجلینس، پی آئی اے سمیت نجی ائر لائنز کے اسٹاف نے بھی حصہ لیا۔