Thursday, April 25, 2024

 کراچی ائیر پورٹ سےاسلحہ سمگلنگ میں گرفتار  ہونے والاشخص بھارتی شہری نکلا

 کراچی ائیر پورٹ سےاسلحہ سمگلنگ میں گرفتار  ہونے والاشخص بھارتی شہری نکلا
March 23, 2015
کراچی (ویب ڈیسک)کراچی ایئرپورٹ سے ستمبر 2014میں اسلحہ کی سمگلنگ کرنے والا بھارتی شہری نکلا۔ ملزم ممتاز الدین کو کراچی ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کے درجنوں غیر ملکی نائن ایم ایم پستول اسمگل کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے نادرا حکام سے گرفتار ملزم کا ریکارڈ طلب  کیا ہے لیکن متعدد خط لکھے جانےکے باوجود نادرا نے تاحال ملزم کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا ۔ ذرائع کے مطابق ملزم ممتاز الدین نے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوائے ،جس کیلئے ملزم کے اکاؤنٹ سے نادرا کے سابق افسرحفیظ اللہ کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ممتاز الدین کے اکاونٹ سے ایک نجی سکیورٹی ایجنسی کے افسر کے اکاونٹ میں بھی رقم منتقل کی گئی ،جسےتحقیقات کیلئے طلب کر لیا گیا ہے ۔