Thursday, March 28, 2024

کراچی : آگرہ تاج اور پریڈی سے 7 دہشت گرد پکڑے گئے، اسلحہ برآمد

کراچی : آگرہ تاج اور پریڈی سے 7 دہشت گرد پکڑے گئے، اسلحہ برآمد
November 23, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے لیاری‘ آگرہ تاج اور پریڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سات دہشت گردوں سمیت بارہ ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے سات دہشت گردوں سمیت 12 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

لیاری آگرہ تاج میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے جبکہ پریڈی میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، کریکر اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

دہشت گردوں کی شناخت عبدالبشیر‘ عبدالرحمان اور کمال الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب قائد آباد پولیس نے تین ڈاکوو¿ں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزموں کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ سولجر بازار پولیس نے بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث عبدالکریم نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔