Monday, September 16, 2024

کراچی آکر اور یہاں کے کھانے کھا کر مزہ آگیا، جرمن خاتون فٹ بال کوچ

کراچی آکر اور یہاں کے کھانے کھا کر مزہ آگیا، جرمن خاتون فٹ بال کوچ
April 15, 2017
کراچی (92نیوز)جرمن خاتون  فٹ بال کوچ کا کہنا ہے کہ کراچی آکر اور یہاں کے کھانے کھا کر مزہ آگیا۔ تفصیلات کےمطابق جرمن زبان میں بولے گئے ان الفاظ کا مطلب ہے پاکستان زندہ باد دہشت گردی کے بادل چھٹنے کے بعد پاکستان میں  بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا  ۔ اسی سلسلے کی کڑی میں دو جرمن فٹ بال کوچز پاکستان آئے جہاں وہ مقامی کلب کی دعوت پر دس روز تک مقامی کھلاڑیوں اور کوچز کو تربیت دیں گے۔انہوں نے جہاں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی تعریف کی وہیں کراچی اور اس کے کھانوں کے بھی دلداہ نظر آئے۔ فٹ بالرز کا کہنا تھا جرمن کوچز سے فٹ بال کے جدید گر سیکھنا کام آئے گا۔ نجی سطح پر فٹ بال کو فروغ دینے کے لیے بھرپور انداز میں کام ہورہا ہےمگر سرکاری سطح پر حال یہ ہے کہ فٹ بال فیڈریشن دھڑے بندیوں کا شکار ہوکرکورٹ کچہری میں اپنے جوہر دکھا رہی ہے۔