Thursday, April 18, 2024

کراچی آپریشن کے بعد ،،را،، کے کارندوں نے بھارت میں پناہ لینا شروع کردی

کراچی آپریشن کے بعد ،،را،، کے کارندوں نے بھارت میں پناہ لینا شروع کردی
April 29, 2016
کراچی(92نیوز)بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ پاکستان اور بیرون ملک اپنے ایجنٹوں کے پکڑے جانے کے خوف میں مبتلا  ہو   گئی  ملائشیا اور دیگر ممالک میں رہائش پذیر ایجنٹوں کو بھارت میں پناہ دے دی تفصیلات کےمطابق پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے را کے پٹھوؤں کے گرد شکنجہ سخت ۔دشمن ملک کے تنخواہ داروں پر نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون بھی زمین تنگ کردی گئی ۔ را کے ایجنٹوں کو نہ صرف کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں سے گرفتار کیا جارہا ہے بلکہ دیگر ممالک سے بھی پکڑ کر لایا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہی وجہ ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی " را" نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے دیگر ممالک میں موجود اپنے پاکستانی ایجنٹوں کو بھارت میں پناہ دینا شروع کردی ہے ۔ ان میں سر فہرست نام ہے  محمود صدیقی کا  جو ملائیشیا میں رہائش پذیر تھا اور کراچی میں موجود اپنے سلیپر سیلز کی ڈوریاں ہلاتا تھا  وہ اب بھارت میں رہائش پذیر ہے  ان کے علاوہ  ظفر اور خلیل بہرامی نامی را کے سہولت کاروں نے بھی بھارت میں ڈیرے ڈال لیے ہیں بیرون ملک مقیم یہ تینوں ایجنٹ پہلے سے بھارت میں رہائش پذیرجاوید لنگڑا سے رابطے میں تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ محمود صدیقی، ظفر اور خلیل بہرامی کراچی سے سلیپر سیلز سے رابطے کے لیے ای میل کا استعمال کرتے تھے ۔ ایجنسیوں کی نظر سے بچانے کے لیے  یہ ای میل پہلے کینیڈا میں مقیم صفدرباقری کو کی جاتی تھی جو اسے کراچی میں موجود سلیپرسیلز تک پہنچا دیتے تھے ۔