Sunday, September 8, 2024

کراچی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی پر ایم کیو ایم نے حکومت کیساتھ مذاکرات کا فیصلہ کرلیا

کراچی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی پر ایم کیو ایم نے حکومت کیساتھ مذاکرات کا فیصلہ کرلیا
August 24, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ایم کیو ایم نے کراچی آپریشن کی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی یقین دہانی پر حکومت سے مذاکرات کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج ایم کیوایم کے تین رکنی وفد کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوا یم نے اسلام آباد میں حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے اور متحدہ کے تین رکنی وفد کی آج شام وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں ایم کیو ایم اورحکومتی وفد کے درمیان ملاقات بھی ہوگی۔ حکومت کی مذاکراتی ٹیم میں مولانا فضل الرحمان ،اسحاق ڈار اور پرویز رشید شامل ہونگے جبکہ متحدہ کی قیادت فاروق ستار کرینگے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان اور فاروق ستار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے۔