Monday, September 16, 2024

کراچی آپریشن میں حصہ لینے والوں کو چن چن کرشہید کیا گیا: آئی جی سندھ

کراچی آپریشن میں حصہ لینے والوں کو چن چن کرشہید کیا گیا: آئی جی سندھ
February 7, 2017

کراچی (92نیوز) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کہتے ہیں کراچی آپریشن میں حصہ لینے والوں کو چن چن کر شہید کیا گیا، شہادت کے ذمہ دار ایوانوں میں بیٹھے رہے، اٹھارویں صدی کا قانون ہاتھ میں دے کر اکیسویں کا حساب مانگا جاتا ہے، سرکاری ادارے عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترے۔

آئی جی سندھ کراچی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو بنائے بغیر چیزیں ٹھیک نہیں ہوتیں۔