Sunday, May 19, 2024

کراچی آنے اور دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی آنے اور دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار
November 2, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں ٹرینوں کا نظام بھی متاثر ہو گیا۔ کراچی آنے اور دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔ کینٹ اسٹیشن پر موجود مسافر شدید ذہنی اذیت کا شکار جبکہ انتظار طویل ہوتا جا رہا ہے۔ ٹرینوں کی آمد اور روانگی میں مجموعی طور پر تین سے پانچ گھنٹے تاخیر ہوئی۔ ٹرینوں کے انتظار میں مسافروں کا جینا دوبھر ہو گیا۔ انتظار ہے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ کینٹ اسٹیشن پر موجود مسافر سفر کیلئے لانے والا کھانا اسٹیشن پر ہی کھا گئے۔ کہتے ہیں وزیر ریلوے پہلے ٹرینوں کا نظام تو درست کر لیں۔ دوسری جانب ترجمان ریلوے نے دعویٰ کیا کہ ٹرینیں مقررہ وقت پر روانہ ہورہی ہیں۔ ٹرین آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔