Thursday, April 25, 2024

کراچی آنے اور جانے والی ٹرینیں آج بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار

کراچی آنے اور جانے والی ٹرینیں آج بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار
December 27, 2019
کراچی (92 نیوز) اندرون ملک سے کراچی آنے اور جانے والی ٹرینیں آج بھی کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، کینٹ اسٹیشن پر کوئی ٹرین آنے کا منتظر ہےتو کسی کو منزل پر روانہ ہونا ہے۔ ٹرینوں کا شیڈول آج بھی متاثر نہ کوئی ٹرین وقت پرآ رہی ہے اور نہ روانہ ہورہی ہے، سکھر ایکسپریکس، ملت ایکسپریس، خیبر میل کئی گھنٹوں کی تاخیر سےکراچی پہنچیں گی۔۔ علامہ اقبال ایکسپریس اوربولان میل کے مسافروں کو بھی کراچی پہنچنے میں تاخیر ہوگی، کینٹ اسٹیشن پرخاصا رش ہے، کوئی اندرون ملک سے آنے والے اپنے پیاروں کو لینے آیا ہے تو کسی کو اپنی منزل پر روانگی کا انتظار ہے۔ ٹرین تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ان کی روانگی میں بھی تاخیر ہوگی۔ پاکستان ایکسپریس کو ساڑے چار بجے روانہ ہونا تھا اب ساڑے سات بجے روانگی متوقع ہے۔ علامہ اقبال ایکسپریس دو بجے جانا تھا لیکن چار بجے کے بعد ہی روانگی ممکن ہوئی۔ پاک بزنس سوا پانچ بجے کے بجائے رات دس بجکر چالیس منٹ پر روانہ ہوگی۔ قراقرم ایکسپریس کی روانگی ساڑے تین بجے کے بجائے سات بجے ہوئی۔