Tuesday, April 23, 2024

کراچی: آصف زرداری سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں

کراچی: آصف زرداری سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں
March 21, 2015
کراچی(نائنٹٰی ٹو نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سینیٹر رحمان ملک اورفاروق ایچ نائیک  نے سابق صدر آصف علی زرداری  سے بلاول ہاؤس میں الگ الگ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک میں تبدیل ہو تے ہوئے سیاسی منظر نامے پر بات چیت ہوئی جبکہ خورشید شاہ کی ملاقات منسوخ کر دی گئی۔ ان ملاقاتوں میں ملک میں لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی ہوئی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ رحمان ملک نے آصف علی زرداری کو اسلام اباد میں جاری سیاسی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔