Thursday, April 18, 2024

کراچی آرٹس کونسل میں چارروزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز

کراچی آرٹس کونسل میں چارروزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز
November 22, 2018
کراچی (92نیوز) کراچی آرٹس کونسل  میں چار روزہ  عالمی اردو کانفرنس کا  آغا ز ہو گیا، کانفرنس میں شرکت کے لئے دنیا کے مختلف ممالک کے ادیب ، شعراء اور نقاد کراچی پہنچ گئے۔افتتاحی تقریب کے بعد بھارتی ادیب شمیم حنفی نے مقالہ اور نامور شاعر جون ایلیا کے حوالے سے دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 11 ویں عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح کیا، سید مراد علی شاہ کہنا تھا  کہ دنیا بھر سے صاحب علم اور دانشوروں کا ہمارے شہر میں آنا نیک شگون ہے۔ کانفرنس کے پہلے سیشن میں  بھارت سے آئے  نامور ادیب شمیم حنفی   نے اپنا مقالہ پیش کیا،دوسرے اجلاس میں مشہور شاعر جون ایلیا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ اردو زبان کا یہ جشن 25 نومبر تک جاری رہے گا۔