Friday, April 26, 2024

کراچی آرٹس کونسل میں اطلوی اور پاکستانی فنکاراؤں کی ڈانس پرفارمنس

کراچی آرٹس کونسل میں  اطلوی اور پاکستانی فنکاراؤں کی ڈانس پرفارمنس
September 2, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی آرٹس کونسل میں جاری دو روزہ ’’سندھ پو‘‘  شو میں اطالوی اور پاکستانی فنکاراوں نے ڈانس پرفارمنس کر کے حاضرین کے دل جیت لئے ، مائم سمیت روایتی اور جدید رقص نے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔ اطالوی قونصلیٹ کے تعاون سے سجنے والے 2 روزہ ’’سندھ پو‘‘  شو میںپاکستانی فنکارہ سوہائی علی ابڑو اور اطالوی فنکارہ نے فن کا مظاہرہ کیا  ۔ فنکاروں نے مائم پرفارمنس کے ذریعے سمندر پار 2 نوجوان لڑکیوں کیروداد بیان کی، جسے دیکھنے والوں نے خوب سراہا  ۔اٹالین ڈانسر لوسیہ موریٹو نے تقریب کو بین الاقوامی ہم آہنگی اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا ۔ سندھ پو  شو میں فنکاروں نے رقص کی دیگر اقسام پر بھی پرفارم کیا  اور خوب داد سمیٹی