Friday, April 19, 2024

  کراچی : آرمی اور رینجرز کی جانب سے چار ہیٹ سٹروک ریلیف سنٹر قائم

   کراچی : آرمی اور رینجرز کی جانب سے چار ہیٹ سٹروک ریلیف سنٹر قائم
June 22, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں آرمی اور رینجرز کی جانب سے چار ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر قائم کردیئے گئےہیں ،ریلیف سینٹر میں عوام کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کراچی میں موجودہ گرمی کے باعث آرمی اور رینجرز نے چارمقامات پر ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر قائم کئے گئے ہیں ۔ مراکز سندھ گورنمنٹ اسپتال یو پی موڑ،سنگر چورنگی کورنگی روڈ،عائشہ باوانی اکیڈمی شاہراہ فیصل اور انصار میموریل میں قائم کئے گئے ۔ ہیٹ اسٹروک ریلیف سینیٹر عوام کی سہولت کے لیے قائم کئے گئے ہیں جہاں عوام کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔