Thursday, April 18, 2024

کراچی: آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، سمندر میں ہوائیں نہ چلنےکی وجہ موسمی تغیرات ہیں، محکمہ موسمیات

کراچی: آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، سمندر میں ہوائیں نہ چلنےکی وجہ موسمی تغیرات ہیں، محکمہ موسمیات
June 22, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ کے ساحلی علاقوں میں بحری ہوائیں نہ چلنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اورآج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ اگلے تین دن بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔ موسمیاتی تغیرات کے باعث نسیم بحر نہیں چل رہی جس کی وجہ سے گھٹن اور گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے تاہم امید ہے کہ آج سے نسیم بحر چلنا شروع ہو جائے گی۔