Friday, May 17, 2024

کراچی ، آئی جی جیل خانہ جات کا پروٹوکول اہلکار ڈکیت نکلا

کراچی ، آئی جی جیل خانہ جات کا پروٹوکول اہلکار ڈکیت نکلا
September 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس نے اپنے ہی محکمے کی کالی  بھیڑ کو گرفتار کرلیا  ، ملزم کی گرفتاری نے اعلیٰ پولیس افسران کی سکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان لگادیا  ۔  ڈکیت اہلکار معید خٹک 4 سال تک آئی جی جیل خانہ جات کے اسکواڈ کا حصہ بھی رہ چکا ہے۔ ملزم 2013 میں پولیس میں بھرتی ہوا اور 4 سال تک آئی جی جیل خانہ جات کے اسکواڈ کا حصہ رہا  ، ملزم  جیل کے ملاقاتی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات رہ چکا ہے  ۔ پولیس کے مطابق ملزم قیدی اسٹریٹ کرمنلز سے رابطے رکھتا تھا  ،گرفتار اہلکار نے غیرقانونی اسلحے سے لوٹ مار کا اعتراف بھی کرلیا  ۔ملزم  ماضی میں بھی پولیس کے ہتھے چڑھ چکا ہے  ۔ اہلکار کو سی سی ٹی وی کی مدد سے ڈیفنس کے بنگلے میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا  اور مُدعی نے شناخت بھی کرلیا  ۔